حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف الزامات،لڑائی کا تاثر ختم کرے،عقیل نجم ہاشمی

حکومت سیاسی مخالفین کیخلاف الزامات،لڑائی کا تاثر ختم کرے،عقیل نجم ہاشمی

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سیاسی مخالفت کے بجائے تعمیری اقدامات سے عوامی خدمت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار میئر عقیل نجم ہاشمی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کا عزم سیاست کا بنیادی مقصد ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ اس مقصد میں کامیاب ہوجاؤں۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ اقتدار کسی کی وراثت یا مستقل عہدہ نہیں ہوتا لیکن اقتدار میں رہ کرعوام(بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

کی خدمت اور اقتدار کے بغیر عوام سے رابطہ رکھ کر عوام کے دکھ سکھ میں شریک ہو کر یہ یقین دلاتا ہو ں کہ میں عوام میں سے ہوں اور عوام کے ہراچھے برے وقت میں ان کیساتھ کھڑا ہوں۔اسی طرح حکومت بھی اقتدار کو عوام کی خدمت کیلئے استعمال کرے اور سیاسی مخالفین کیخلاف الزامات اور سیاسی لڑائی کے تاثر کو ختم کرے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ حیرانگی نہیں سیاسی مخالفین کو الزامات کے کیچڑ میں دھکیل کر ابھی تک ان پر کرپشن کی ایک پائی ایک دھیلہ ثابت نہیں کیا جاسکا۔لیکن ملک میں سیاسی افراتفری کا ماحول بنادیا گیا ہے۔جس ملک وقوم کو کوئی فائدہ ہوتا نظر نہیں آتا۔لیکن دنیا بھر میں پاکستان کی شہرت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔عقیل نجم ہاشمی نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جو ملک پر قرضے بڑھ گئے ہیں ۔اسے انتظامی نا اہلی نہ بھی کہیں توموجودہ حکمرانوں نے لوٹ مارکرکے ملک پر قرضے بڑھا دئے ہیں کا الزام بھی نہیں لگایاجاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کے خلاف ملک دشمن عناصر ہرطرح کی دشمنانہ کارروائیوں میں مصروف ہیں ہم بھی آپس میں لڑائی جھگڑے کا تاثر دے کر ان کا کام آسان کردیتے ہیں۔میاں شہباز شریف کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنایا جانا احسن اقدام ہے۔اب خواجہ برادران کے پروڈکشن آرڈر جاری کرکے شعوری سیاست کا تاثر مضبوط کیاجائے۔

لڑائی تاثر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -