توانائی کی بچت ،سوئی گیس افسروں و ملازمین کی واک

توانائی کی بچت ،سوئی گیس افسروں و ملازمین کی واک

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)سوئی ناردرن گیس ملتان ریجن آفس کے زیر اہتمام توانائی کی بچت کے حوالے سے دفتر سوئی گیس سے زیڈ ٹاؤن (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

تک افسروں و ملازمین کی واک کا اہتمام کیا گیاجس کی قیادت قائم مقام جنرل منیجر ڈسٹری بیوشن اظہر حسین کھوکھراور جنرل منیجر ٹرانسمیشن شہادت علی نے کی ۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو مل کر گیس لیکج کو بچانا ہوگا ۔ گیس لیکج سنگین مسئلہ ہے جس کے باعث انسانی جانوں کا ضیاع بھی ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو اگر پتہ چلے کہ کہیں گیس لیک ہو رہی ہے تو فوری 1199پر اطلاع دیں ۔ انہو ں نے مزید کہا جلد ہی گیس لوڈشیڈنگ پر بھی قابو پالیاجائے گا۔ اس موقع پر گیس کی بچت کے سلسلے میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے ۔واک میں ڈپٹی چیف انجینئر ٹرانسمیشن حسین ظفر‘ایڈمن آفیسر عثمان کریم بیگ‘ایڈمن آفیسر ٹرانسمیشن ایاز محمو د‘ سید احمد کاشف‘ امیر نواز لغاری‘ اختر شاہ‘ طلحہ ٰ خالداورد یگر نے شرکت کی ۔

واک

مزید :

ملتان صفحہ آخر -