نابینا ملازم کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

نابینا ملازم کی برطرفی کیخلاف حکم امتناعی میں توسیع

  

ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے نابینا ملازم کو برطرف کرنے کے خلاف حکم امتناعی میں توسیع کرتے ہوئے رپورٹ کے (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

لئے سماعت 17 جنوری 2019ء تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں عظیم بخش نے درخواست دائر کی تھی کہ وہ محکمہ تعمیرات میں ملازم ہے اور اس کی بطور کنٹریکٹ ملازم مدت ملازمت مکمل ہونے پر مستقل کرنے کی بجائے ملازمت سے ہی برطرف کر دیا ہے جبکہ وہ نابینا ہے اور روزگار کا کوئی سہارا نہیں ہے اس لئے مستقل کرنے کا حکم دیا جائے جس پر فاضل عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا جس پر ایگزیکٹو انجینئیر نے بیان دیا کہ درخواست گذار کو برطرف کرنے کی بجائے مستقل کرنے کے لئے صوبائی سیکرٹری بلڈنگ اینڈ ورکس کو مراسلہ بھجوا دیا گیا ہے جس کے جواب کا انتظار ہے۔

توسیع

مزید :

ملتان صفحہ آخر -