ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،7فوڈ پوائنٹس سیل،بھاری جرمانے

ملتان سمیت مختلف شہروں میں آپریشن،7فوڈ پوائنٹس سیل،بھاری جرمانے

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی لیبلنگ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کا لوگو استعمال کرنے،(بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے،آئل تبدیلی کا ریکارڈ نہ ہونے،لائسنس،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے اورپراسیسنگ ایریا کے خراب ہونے پر منہال فوڈز،ویلکم فوڈز اورعامر فوڈز کو سیل کر دیا۔ اسی طرح ڈی جی خان اور راجن پور میں چیکنگ کے دوران سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے، کارروائی کے دوران مزاحمت کرنے،مٹھائی کی تیاری میں کیمیکلز کے استعمال،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،گندے،بدبودار ماحول کی بناء پر شاہ بیکری،فائن سویٹس اور حسنین علی سویٹس کوسر بمہر کیا گیا۔مزید برآں ڈی جی خان میں چیکنگ کے دوران ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور ناقص صفائی کے انتظامات پر ممتاز کریانہ سٹور کو سیل کیا گیا۔علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر49,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر358,500کے جرمانے عائد کیے۔صوبہ بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضرصحت خوراک،رنگدار پاپڑ،ناقص مٹھائی،خراب آئل،نان فوڈ کلر،ممنوعہ گٹکا،آٹا،مشین ،مضرصحت دودھ وغیرہ برآمداور تلف کی گئی ۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پروارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -