مرجان بداخلاقی کیس،آئندہ سماعت پر مدعیہ،مزید گواہ پیش کرنیکا حکم

مرجان بداخلاقی کیس،آئندہ سماعت پر مدعیہ،مزید گواہ پیش کرنیکا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے جامعہ زکریا کی طالبہ مرجان بداخلاقی کیس میں ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرتے ہوئے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

سی پی او ملتان کو مدعیہ اور مزید گواہان کو آئندہ سماعت 21 دسمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ یاد رہے کہ مقدمہ کی مدعیہ اورگواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود گزشتہ روز بھی کوئی پیش نہ ہوا ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ وومن سنٹر میں طالبہ مرجان نے بداخلاقی کا مقدمہ درج کرایا تھا کہ6 ملزموں نے اسکے ساتھ بداخلاقی کی اور وڈیوز بھی بناتے رہے۔ تمام ملزموں کو پولیس نے گرفتار کیا جو اب ضمانتوں پر رہا ہوچکے ہیں۔ سماعت میں مقدمہ کے ملوث ملزمان علی، تنزیل، اجمل، عثان ، عثمان خالد اور نشاط پیش ہوئے تاہم عدالت کی جانب سے بلاضمانت گرفتاری وارنٹ جاری ہونے کے باجود مدعی مقدمہ مرجان، مدعیہ کا والد امین اور دیگر گواہ عدالت میں پیش نہ ہوئے ہیں جبکہ ملزموں علی رضا، اجمل اور نشاط کی جانب سے بری کرنے کی درخواست بھی دی گئی جس پر آئندہ سماعت پر بحث ہو گی نیز فاضل عدالت نے گواہ پیش نہیں کرنے پر سی پی او کو بھی پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔اس موقع پر اے ایس آئی بشیر احمد نے بیان ریکارڈ کرایا کہ 25 فروری کو نامعلوم شخص نے ایس ایچ او وومن سنٹر انعم سلیم کو ایک میموری کارڈ دیا تھا جس میں 3 ویڈیو کلپ تھے جبکہ وہ اس شخص کو نہیں جانتا ہے اور نہ ہی ویڈیو کے متعلق یاد ہے اور وہ صرف وہاں بیٹھا تھا اور ضمنی پر دستخط کئے تھے۔
مرجان کیس