خان پور:چائے گرنے سے اڑھائی سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی

خان پور:چائے گرنے سے اڑھائی سالہ بچہ جھلس کر شدید زخمی

  

خان پور ( نامہ نگار ) عباسیہ پل نواں کوٹ روڈ کے نزدیک گرم چائے گرنے سے اڑھائی سالہ بچہ جل گیا ، ریسکیو ذرائع کے مطابق(بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

اڑھائی سالہ ریحان ولد عبدالقادر گھر میں کھیلتے ہوئے چائے کے پتیلے سے ٹکرا گیا جس کے باعث گرم چائے بچے کے اوپر گر گئی اور اس کا پورا جسم جل گیا اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122نے بچے ریحان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیاہے جہاں پر ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حالت نازک ہونے پر شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان ریفر کر دیا گیا ، ہسپتال ذرائع کے مطابق بچے کا جسم 80فیصد تک جل چکا ہے ۔

بچہ جھلس گیا

مزید :

ملتان صفحہ آخر -