3 کروڑ کی رقم منتقل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے کا حکم
ملتان(وقائع نگار)سینئر سول جج ملتان نے ہنڈی کے ذریعے 3 کروڑ کی(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
رقم منتقل کرنے کے مقدمہ میں ملوث 3 ملزمان کو 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کرنے کا حکم دیاہے۔ فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان رحمت علی پٹھان، سجاد اور امتیار کو ایک روز قبل لاہور سے ڈیرہ غازی خان تین کروڑ کی رقم سمگل کرکے لانے پر علاقہ پولیس نے دروان چیکنگ گرفتار کرکے تھانہ ایف آئی اے کے حوالے کیا ہے ، جن سے تفتیش اور مزید برآمدگی بقایا ہے اس لیے عدالت سے استدعا ہے کہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے جس پر فاضل عدالت نے 4،4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیاہے۔ ملزمان میں سے ایک کا تعلق سوات جبکہ دو کا تعلق ڈیرہ غازی خان سے ہے۔
حکم