پاکستانی کسی بھی شعبہ میں ترقی یافتہ قوموں سے کم نہیں،ڈاکٹر وسیم اختر

پاکستانی کسی بھی شعبہ میں ترقی یافتہ قوموں سے کم نہیں،ڈاکٹر وسیم اختر

  

بہاول پور(بیورورپورٹ ) امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی جاری کردہ لسٹ کے مطابق بہاولپور کے نوجوان اشعر جاوید نے(بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

پہلی پوزیشن حاصل کرکے پاکستان کاسرفخرسے بلندکردیاہے۔جس پر اشعر جاوید اور اس کے والدین مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ بہاول پور کے نوجوان اشعر جاوید نے ملک کا نام روشن کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان صلاحیتوں میں دنیا میں کسی سے کم نہیں ہیں اگر حکومت ایسے نوجوانوں کی سرپرستی کرئے تو کوئی وجہ نہیں کہ پاکستان کا شمار دنیا کہ ترقی یافتہ ممالک میں نہ ہو انہوں نے کہا کہ اشعر جاوید کی اس تاریخی کامیابی نے شعبہ سافٹ ویئرسائیبر سیکیورٹی ریسرچ میں پاکستان نے دنیا بھر سے آئے سافٹ ویئر ریسرچرز کو پیچھے چھوڑ دیا اور مائیکرو سافٹ نے سائبرسیکیورٹی ریسرچ کے حوالے سے ٹاپ 100 لسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔انہوں نے مذید کہا کہ اشعر جاوید کی کامیابی نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ اب پاکستان کسی بھی شعبے میں ترقی یافتہ قوموں سے پیچھے نہیں ضرورت ہے توصرف ایسے باصلاحیت نوجوانوں کی حکومتی سطح پر سرپرستی کی جانی چاہیے۔

وسیم اختر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -