ملتان،ڈولفن فورس کو الاؤنس نہ ملنے کا معاملہ توہین عدالت کی درخواست پر29جنوری کو جواب طلب

ملتان،ڈولفن فورس کو الاؤنس نہ ملنے کا معاملہ توہین عدالت کی درخواست ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار)ہائیکورٹ ملتان بینچ نے توہین عدالت کی درخواست پرآئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی، ایڈیشنل آئی جی غازی(بقیہ نمبر32صفحہ7پر )

صلاح الدین، ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر، آر پی او ملتان وسیم احمد خان، سی پی او منیر مسعود مارتھ، ایس پی انور حسین، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر یوسف ہارون اور انچارج ڈولفن سکواڈ مریم فیض کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 29 جنوری 2019ء کو جواب پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان کے جناح علی خان نے درخواست دائر کی تھی کہ درخواست گذار سمیت 10 افراد نے آئی جی پنجاب کے خلاف ایک درخواست فاضل عدالت میں دائر کی حکومت کی جانب سے ملتان میں ڈولفن فورس متعارف کرائی گئی جس کے لئے باقاعدہ ضابطے اورطریقہ کارکے تحت منتخب ہونے پر انہیں تعینات کیا گیا بعد ازاں سی پی او ملتان کی جانب سے آر پی او ملتان کو ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو 10 ہزار روپے ماہانہ ایڈیشل الاؤنس دینے کے لئے ایک کروڑ 15 لاکھ 20 ہزارروپے کا بجٹ جاری کرنے کا مراسلہ جاری کیا گیا جو اسی روز آئی جی پنجاب کو بھجوا دیا گیا لیکن اب تک ملازمین کی فہرست اور دیگر ضروریات مکمل کرنے کے باوجود انہیں یہ الاؤنس فراہم نہیں کیا جا رہا ہے جبکہ دیگر اضلاع میں ان کی فورس کے اہلکاروں کو یہ الاؤنس دیا جا رہا ہے اس لئے انہیں بھی یہ الاؤنس دینے کاحکم دیاجائے۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈولفن فورس کے اہلکاروں کو مروجہ الاؤنس کے تمام واجبات دو ماہ کے اندر ادا کرنے کا حکم دیا لیکن اب تک اس حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے اس لئے الاؤنس دینے کے ساتھ توہین عدالت کی کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔
ڈولفن فورس