سکولوں میں پر نسپل ٹیچرکی حیثیت سے تعیناتیاں ، سی ای اوزایجوکیشن کا کڑاامتحان

سکولوں میں پر نسپل ٹیچرکی حیثیت سے تعیناتیاں ، سی ای اوزایجوکیشن کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)سی ای اوز تعلیم کے برے دن آگئے ۔چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی سکولوں میں پرنسپل اور عام ٹیچر کی حیثیت سے تعیناتیاں شروع ہو گئیں ۔ اس سلسلے میں معروف سی ای او اشفاق گجر کو سینئر سبجیکٹ سپیشلسٹ ( ایس ایس ایس)ٹیچر کے طور پر ملتان میں تعینات کردیا گیا۔ بتایا گیاہے (بقیہ نمبر34صفحہ7پر )

کہ سابق سی ای او ایجوکیشن ملتان ، ڈیرہ غازی خان اشفاق گجر کو کمپری ہنسو سکول میں ٹرپل ایس تعینات کردیا گیاہے جبکہ راجن پور کے سابق سی ای او مقبول احمد کو ہائی سکول دنیا پور(ضلع لودھراں )میں پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ گورنمنٹ گرلز مسلم ہائی سکول ملتان کی سابق پرنسپل کو گرلز ہائی سکول بستی نو میں پرنسپل تعینات کردیا گیا ہے اور سینئر ہیڈ ماسٹر خاور نور کو سیکرٹری تعلیم سکولز کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔واضح رہے کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی گریڈ19کے سینئر ٹیچر کو تعینات کیاجاتا ہے جبکہ گریڈ19کے بیشتر سینئر ٹیچرز سکولز میں بطور پرنسپل بھی تعینات ہیں ۔ اس صورتحال میں پنجاب کے سی ای اوز ایجوکیشن میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔
سی ای او تعیناتیاں

Back to Conversion Tool