علیحدہ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کا مطالبہ،ملتان بار کی ہڑتال

علیحدہ صوبہ،خود مختار ہائیکورٹ کا مطالبہ،ملتان بار کی ہڑتال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(وقائع نگار) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے علیحدہ صوبہ و خود مختار ہائیکورٹ کے مطالبات کیلئے گزشتہ روز مکمل (بقیہ نمبر25صفحہ7پر )

ہڑتال کی گئی اور وکلاء مقدمات کی پیروی کے لئے عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے ہیں جس کے باعث بیشتر مقدمات کی سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔ اس ضمن میں بار عہدیداروں کے مطابق جنوبی پنجاب کے ساتھ تخت لاہور کی جانب سے حقوق غصب کرنے، استحصال کرنے اور حقوق سے محروم کرنے کی پالیسی کے خلاف وکلاء نے جنوبی پنجاب کی عوام کے ساتھ مل کر علیحدہ صوبہ حاصل کرنے کی تحریک شروع کر رکھی ہے اور کامیابی تک تحریک جاری رکھی جائے گی۔
ہڑتال