نشتر ہسپتال میں گھپلے ، ادویات خریداری کا ریکارڈا ینٹی کرپشن پیش

نشتر ہسپتال میں گھپلے ، ادویات خریداری کا ریکارڈا ینٹی کرپشن پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار) نشتر ہسپتال ادویات کرپشن کیس میں انٹی کرپشن میں سابق و موجودہ اے ایم ایسز و دیگر چار سالا ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوگئے ہیں۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے اینٹی کرپشن ملتان دفتر میں گزشتہ روز بھی ادویات کرپشن کیس کی انکوائری کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔انکوائری میں نشتر ہسپتال کے شعبہ فارمیسی۔پرچیز۔فارماسسٹ و دیگر نے گزشتہ چار سالوں کے ادویات کی(بقیہ نمبر35صفحہ7پر )

خریداری کا ریکارڈ پیش کیا۔انکوائری میں شامل ہونے والے نشتر ہسپتال کے مختلف شعبوں کے سربراھان نے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ تفصیلی بریفننگ بھی دی ہے۔واضح رہے انٹی کرپشن میں ادویات خریداری میں کرپشن کے تحت درج ہونے والے مقدمے میں ملزمان 17 دسمبر 2018 کو تیسری بار انکوائری کے سلسلے میں پیش ہونگے۔اس کے علاوہ انٹی کرپشن نے ایم ایس ڈاکٹر عاشق۔ڈاکٹر صدیق ثاقب۔ڈاکٹر اقبال۔آمنہ فارماسسٹ ودیگر کے جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کرلیئے ہیں۔
ریکارڈ پیش