وہاڑی: میپکوٹیم کا چھاپہ، سامان سے بھراٹرک برآمد,3اہلکار ، فرارگرفتاری کیلئے چھاپے

وہاڑی: میپکوٹیم کا چھاپہ، سامان سے بھراٹرک برآمد,3اہلکار ، فرارگرفتاری ...

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نما ئندہ خصوصی)ایکسین کنسٹرکشن واپڈا کا نواحی علاقہ پیر مراد میں واپڈا ملازمین کے گھروں پر چھاپہ مارا گیا،(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )

لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کا سامان چوری کرکے فروخت کرنے کی کوشش ناکام بنادی،واقعات کے مطابق ایکسین کنسٹرکشن واپڈا عبدالکریم نے ایس ڈی او سمیت دیگر افسران کے ہمراہ نواحی علاقہ پیر مراد میں واپڈا ملازمین کے گھر پر چھاپہ مارا اور چوری شدہ لاکھوں روپے مالیت کا سرکاری سامان برآمد کرلیا۔چھاپہ واپڈا ملازمین لائن مینزذوالفقار بھٹی،محمد اکرم اور اسسٹنٹ لائن مین فاروق بھٹی کے گھر پر مارا گیا۔ واپڈا ملازمین سٹیل کراس،ڈی فیوز،فٹنگ،الیون کے وی پن انسولیٹر،الیون کے وی سٹیل پن،سٹے راڈ معہ ایلبو،ارتھ راڈ اور سٹے وائر سمیت لاکھوں روپے مالیت کا بجلی کا دیگر سامان چوری کرکے فروخت کرنے کیلئے ٹرک میں لوڈ کرکے لاہور لے جارہے تھے۔ ایکسین کنسٹرکشن عبدالکریم نے ایس ڈی او طلحہ محمود اور دیگر افسران عبدالوحید کے ہمراہ کارروائی کی جبکہ تینوں واپڈا ملازمین سامان چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگئے۔ چوری شدہ سامان اور ٹرک کو قبضہ میں لے لیا گیا ہے اورفرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس نے چھاپے مارنے شروع کردئیے۔ موقع سے پکڑے گئے ٹرک ڈرائیور کا کہنا ہے تینوں واپڈا ملازمین نے میرا ٹرک کرایے پر لے آئے اور کہاکہ سامان لاہور لے جانا ہے جوکہ ہمارا اپنا ہے۔ دوسری طرف ایکسین کنسٹرکشن واپڈا عبدالکریم کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں ملازمین سامان کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے گئے لیکن ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں تاہم چوری میں جو بھی ملوث ہوگا اسے پوری سزا ملے گی۔

3اہلکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -