رسول اکرمؐ کی ذات ہمارے لئے مشعل راہ، چودھری ارشد جاوید کا تقریب سے خطاب

رسول اکرمؐ کی ذات ہمارے لئے مشعل راہ، چودھری ارشد جاوید کا تقریب سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خان پور(نمائندہ پاکستان ) ممبر پنجاب اسمبلی چوہدری ارشد جاوید نے کہاہے(بقیہ نمبر27صفحہ7پر )

کہ رسول کریم ؐ کی ذات ہمارے لئے مشعل راہ ہے آپ ؐ کے اسوہ حسنہ پر ہی عمل پیرا ہوکر ہم نجات پا سکتے ہیں وہ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خانپور میں سہ روزہ سیرت کانفرنس کے آخری سیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہاکہ اسلام نے خواتین کے حقوق کی ضمانت دی ہے انہوں نے طالبات سے مخاطب ہوکر کہاکہ آپ مطمئن رہیں اسلام خواتین کے مکمل حقوق کا تحفظ کرتا ہے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پرنسپل کالج رفیق احمد صدیقی نے کہاکہ سہہ روزہ سیرت کانفرنس کا مقصد طلباء وطالبات کو اسوہ حسنہ سے آگاہ کرنا تھا انہوں نے کہاکہ سیرت کانفرنس اور محافل میلا د کا انعقاد باعث رحمت اور بابرکت ہوتا ہے اور یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم ذکر رسول ؐ کی محافل کا انعقاد کریں تاکہ نئی نسل کو ہمارے پیارے نبی کریم ؐ کے پیغام اور زندگی کے اصولوں سے آگاہی ہوسکے وائس پرنسپل جاوید اقبال اظہر نے کہاکہ طلباء و طالبات میں حب رسول ؐ اور ختم نبوت ؐ کو اجاگر کرنے کیلئے سیرت کانفرنس کا انعقاد ضروری ہے انہوں نے کہاکہ کالج ھذا میں سالانہ سہ روزہ سیرت کانفرنس کا انعقاد ایک بہترین کارنامہ ہے اس موقع پر چیئرمین بلدیہ میاں شہزادانور، وائس چیئرمین ندیم اقبال رحمانی، خواجہ محمد ادریس ایڈووکیٹ ،پروفیسر راؤ صابر علی،پروفیسر چوہدری منظور احمد، سید سمیع اللہ شاہ و دیگر نے بھی خطاب کیا آخر میں مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی حاجی ارشد جاوید نے کالج کے لئے پندرہ لاکھ کی گرانٹ کا اعلان کیا اور طالبات میں انعامات تقسیم کئے آخر میں ملک کی سلامتی اور کالج کی بہتری کیلئے دعا کی گئی۔
الخیر