عبدالوحید ارائیں کی جانب سے2 شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ میں سماعت ملزم کے بیان کیلئے 19دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم

عبدالوحید ارائیں کی جانب سے2 شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ میں سماعت ...

  

ملتان(وقائع نگار)سیشن جج ملتان چوہدری عبدالقیوم نے سابق صوبائی وزیر (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

برائے جیل خانہ جات عبدالوحید ارائیں کی جانب سے2 شناختی کارڈ رکھنے پر سزا کے استغاثہ میں سماعت ملزم کیبیان کیلئے 19دسمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ فاضل عدالت میں سابق ریجنل الیکشن کمشنر غلام اسرار خان کی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا تھا کہ سابق صوبائی وزیر عبدالوحید آرائیں کو 2 شناختی کارڈ رکھنے پر عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا اور مذکورہ حکم اعلی عدالتوں میں بھی برقرار رہا لہٰذا مذکورہ سابق صوبائی وزیر کے خلاف دو شناختی کارڈ رکھنے پر قانون کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔جس پر گزشتہ روز استغاثہ کی جانب سے دستاویزی ثبوت جمع کرادیے گئے ہیں جبکہ مقدمہ کے ملزم کی جانب سے بیان دیے جانے کے لیے سماعت ملتوی کردی گئی ہے۔

ملتوی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -