خانیوال: 1ہزار سے زائد مربع اراضی پر مافیا قابض، اینٹی کرپشن رپورٹ لاہور روانہ

خانیوال: 1ہزار سے زائد مربع اراضی پر مافیا قابض، اینٹی کرپشن رپورٹ لاہور ...

  

ملتان(وقائع نگار )خانیوال میں سرکاری اراضی پر قبضہ کیس کے سلسلہ میں انٹی کرپشن ملتان نے انکوائری رپورٹ مکمل کرنے کے بعد ڈی جی انٹی کرپشن لاہور بھجوا دی ہے۔رپورٹ میں 1 ہزار سے زائد مربع اراضی ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔اور اس کیساتھ ساتھ رپورٹ میں ضلع خانیوال کی سرکاری ارآضی کی جانچ کے لیے ہائی پاور کمیٹی بنانے۔ سرکاری اراضی کا فرانزک آڈٹ کرانے کی بھی تجویز کو بھی شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ(بقیہ نمبر29صفحہ7پر )

میں سرکاری اراضی کی بڑے پیمانے پر غیر قانونی منتقلی بارے بھی بتایا گیا۔پنجاب سیڈ فارم کارپوریشن کی 5592 ایکڑ اراضی غیر قانونی قابضین کے پاس ہے اللہ داد کیٹل فارم جہانیاں کی دس ہزار تین سو انیس ایکڑ اور لائیو سٹاک تجرباتی سٹیشن کی دس ہزار سات سو اونناسی ایکڑ اراضی۔محکمہ زراعت کی بھی 86 ایکڑ اراضی ناجائز قابضین کے زیر استعمال ہے۔انٹی کرپشن نے اپنی رپورٹ یہ بھی بتایا کہ حکومت پنجاب اس اراضی کو پالیسی کے تحت استعمال کر کے کھربوں روپے کما سکتی ہے، اور ناجائز قابضین سے بقایا جات کی وصولی سے بھی اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں،واضح رہے انٹی کرپشن اس سے قبل مویشی پال سکیم کی اراضی بارے کاروائی کرتے ہوئے اب تک 9894 کنال واگزار کرچکا ہے۔جسکی مالیت کی مالیت 2 ارب 78 کروڑ روپے بنتی ہے۔

مربع اراضی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -