پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے کیلئے اس کی مدد کرنا انتہائی ضروری : امریکی محکمہ خزانہ

پاکستان کی معاشی مشکلات کم کرنے کیلئے اس کی مدد کرنا انتہائی ضروری : امریکی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خزانہ کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اس کی مدد کرنا زیادہ اہم ہے کیونکہ پاکستان کیساتھ امریکہ کی اقتصادی مصروفیت کا بنیادی مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ مستقبل میں یہ ناکام نہیں ہوگا اور ایک غریب ملک ہونے سے بچ جائیگا۔ بین الاقوامی امور کیلئے خزانہ کے انڈر سیکرٹری ڈیوڈ مالپاس نے کانگریس کی سماعت کے دوران قانون سازوں کو بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتی ہے کہ پاکستان کیلئے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا کوئی بھی قرض چین کے قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال نہ ہو۔کانگریس رکن کے سوال پر ڈیوڈ مالپاس نے کہاکہ پاکستان کے بارے میں سیکرٹری پومپیو نے ٹھیک کہا تھا لہٰذا ہم اس بات پر کام کر رہے ہیں اور آئی ایم ایف کے ساتھ یہ واضح کیا جائے کہ اگر وہ پاکستان کو کسی بھی طرح کی فنڈنگ دیتا ہے تو یہ چین کے قرض کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہم اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان اپنا معاشی پروگرام تبدیل کرے تاکہ اسے مستقبل میں کوئی ناکامی نہ ہو لہٰذا پاکستان سے متعلق ہمارا بنیادی مقصد یہی ہے۔کیلیفورنیا کے ڈیموکریٹ کانگریس رکن بریڈ شرمین نے پوچھا کہ ایسا لگتا ہے کہ ٓئی ایم ایف، اسلام آباد کو قرض کی رقم ادا کرے گا تاکہ وہ بیجنگ کو رقم دے سکیں، تاہم ہم اس بات کو یقینی بنانے کیلئے کیا کریں گے کہ آئی ایم ایف صرف چین کی ادائیگی کیلئے استعمال نہیں ہوگا؟اس پر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ ہم بھرپور کوششیں کریں گے اور مجھے یقین ہے کہ کامیاب کوششوں سے وہ نہیں ہوگا جو آپ نے بیان کیا، مطلب، اسلام آباد کے ذریعے بیجنگ کو ادائیگی نہیں ہوگی۔اس موقع پر بریڈ شرمین نے پوچھا کہ واشنگٹن کس طرح اس بات کو یقینی بنائے گا کہ اسلام آباد آئی ایم ایف پیکیج سے جڑی شرائط کو پورا کریگا جس پر ڈیوڈ مالپاس نے کہا کہ ہم ان طریقوں پر غور کریں گے کہ راؤنڈ ٹرپنگ اس طرح نہ ہو جیسے آپ نے بیان کی تاہم انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی مشکلات کو کم کرنے کیلئے اس کی مدد کرنا زیادہ اہم ہے۔
امریکی محکمہ خزانہ

مزید :

صفحہ آخر -