حکومت جہالت ، پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،پرویز الٰہی

حکومت جہالت ، پسماندگی کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہے،پرویز الٰہی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی)سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے چائنہ کے پارلیمانی وفد نے وائس چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آف سی چوان، پرو نشل پیپلز گانگرس مسٹر چن ونخوا (Mr. Chen Wenhua) کی قیادت میں اسمبلی چیمبرمیں ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سپیکر نے وفد کوحکومتی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ جہالت، پسماندگی، غربت کے خاتمے اور عوام کو صحت، تعلیم و دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بارے میں پنجاب حکومت مؤثر منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے وفد کو بتایا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی اور پاکستان مسلم لیگ کی اتحادی حکومت ہے، ہم مل کر ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے کوشاں ہیں۔ سپیکر نے مہمانوں کو اسمبلی کی ساخت، پارلیمانی روایات اور اسمبلی کے رولز آف پروسیجر سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پرچائنہ کے قونصل جنرل مسٹر لانگ ڈنگ بن (Mr. Long Dingbin) سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی، سینئر سیکرٹری رائے ممتاز حسین بابر اور ڈائریکٹر جنرل پارلیمانی امور عنایت اللہ لک بھی موجود تھیں۔

مزید :

صفحہ آخر -