پنجا ب ہاؤ س اسلام آباد کے نادہند گان کی فہرست جاری

پنجا ب ہاؤ س اسلام آباد کے نادہند گان کی فہرست جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت پنجاب نے پنجاب ہاؤس اسلام آباد کے نادہندگان کی فہرست جاری کردی۔پنجاب حکومت کی فہرست کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 76 رہنماؤں اور سرکاری افسروں کی جانب 6 کروڑ روپے سے زائد رقم واجب الادا ہے جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے متعلقہ اداروں کو لیگی رہنماؤں کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔حکومت پنجاب نے دیگر صوبوں میں قائم پنجاب ہاؤسز کے ڈیفالٹرز کی بھی لسٹ مانگ لی ہے۔ پنجاب حکومت کی فہرست کے مطابق سابق وفاقی وزیر و سینیٹر پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس اسلا م آباد کے 70 لاکھ 49 ہزار جبکہ ان کی بیٹی 26 لاکھ 56 ہزار واجب الادا ہیں۔ سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف پر پنجاب ہاؤس اسلام آ باد کے 6 لاکھ ، خرم رشید پر 22 لاکھ اور ملک ذوالفقار کے ذمہ 2 لاکھ 87 ہزار روپے واجب الادا ہیں۔معظم علی کے ذمے 29 لاکھ، مجا ہد شیر دل 12 لاکھ 87 ہزار، مصطفی رمدے کے ذمہ 39 لاکھ 52ہزار اور نبیل اعوان پر25 لاکھ 97ہزارروپے واجب الادا ہیں۔سابق وزیر انوشے رحمان اور زبیرگل پر بھی لاکھوں روپے کے واجبات ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -