سرکاری گھر کرایہ پردینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

سرکاری گھر کرایہ پردینے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(رپورٹ : یو نس با ٹھ )پنجاب حکومت نے سرکاری گھروں کو کرایہ پر دینے یا اپنے رشتے داروں کو دینے کے حوالے سے خفیہ رپورٹ کے بعد متعلقہ سرکاری افسران کے خلاف ایکشن لینے کا فیصلہ کیاہے،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب کی نگرانی میں ایک اہم اجلاس بھی ہوا ہے جس میں مختلف محکموں کے سیکرٹری صاحبان سے رپورٹ طلب کی گئی ہیں چیف سیکرٹری نے سرکاری افسران کی رہائشگاہوں پر قابضین و سرکاری ملازمین کی طرف سے اپنے الاٹ شدہ گھروں کو کرایہ پر دینے کی رپورٹس پر سخت ایکش لینے کا عندیہ دیا ہے، ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اس آپر یشن کی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ فوری طور پرسرکاری رہائش گاہوں والے علاقوں میں آپریشن کرنے سے قبل انھیں یہ گھر خالی کر نے کے نوٹس جاری کریں اورایسے گھروں کو فوری خالی کروا کر اصل مالکان کے حوالے کر نے کی 7 روز میں رپور ٹ مرتب کر کے جمع کرائیں۔

مزید :

صفحہ آخر -