30فیصد ووٹر ز کی تینوں گروپوں کے جلسوں میں شرکت،امیدوار بھی پریشان

30فیصد ووٹر ز کی تینوں گروپوں کے جلسوں میں شرکت،امیدوار بھی پریشان

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی ایچ اے لاہور ایس بلاک میں آج ہونے والے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے انتخابات میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والے ووٹر پر سخت دباوُ،رات کو ایک گروپ کی حمایت صبح کو دوسرے گروپ کی حمایت شام کو تیسرے گروپ کی حمایت ،انتخابی مہم کے آخری جلسے میں بھی 30فیصد ووٹر زنے تینوں جلسوں میں شریک ہو کر الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران سمیت گروپ کے ذمہ داران کو بھی پریشان کر رکھا ہے ،کہا جا رہا ہے کہ اصل فیصلہ ووٹر کرے گا،ووٹ ڈال کر اس کا فیصلہ آج صبح9بجے سے 3بجے تک ہو گا۔

مزید :

صفحہ آخر -