2015ء کے غلط فیصلے کی سزا 3سے سے بھگت رہے ہیں : میاں طلعت احمد

2015ء کے غلط فیصلے کی سزا 3سے سے بھگت رہے ہیں : میاں طلعت احمد

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)گزشتہ3سالہ کارکردگی 210 رجسٹرڈ ڈیلرز کی معطلیاں ،ڈیفالٹ اور بلیک لسٹ اورڈی ایچ اے میں تذلیل ہے ،درجنوں دفاتر بند اور سینکڑوں افراد کابے روزگار ہونا بھی لمحہ فکریہ، برادری کو آج فیصلہ کرنا ہے فراڈتسلسل کو جاری رکھنا ہے یا رئیل اسٹیٹ کو پٹری پر چڑھانا ہے اورڈیلرز کو ان کا حقیقی مقام دلانا ہے ،ہماری تاریخ خدمت کی ہے منافقت کی نہیں،خدمت کے مشن کو جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار الخدمت گروپ کے صدارتی امیدوار میاں طلعت احمد نے روزنامہ پاکستان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا،آج کا دن ڈی ایچ اے کی برادری کے لیے اہم ترین دن ہے آج درست فیصلہ کرنا ہو گاکیونکہ 2015ء کو غلط فیصلے کی سزا تین سال سے بھگت رہے ہیں،تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے ہمارے پاکیزہ خاندان کی پاکیزہ روایات کو بدلنے کی سازش کی ہے جو قبول نہیں ہم سب ٹریڈ کو بچانے کے لیے ایک ہیں روایات بھی قائم رکھنا ہوں گی،میاں طلعت احمد نے برادری سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ گالی کا جواب پھول پیش کر کے دیا ہے آئندہ بھی دیں گے،میاں طلعت احمد نے کہا کہ عظیم مشن کی تکمیل کے لیے ٹیم کی ضرورت ہے برادری مجھے پوری ٹیم دے تاریخ بدل دیں گے،انہوں نے کہا کہ3سال سے جو ہو رہا ہے وہ اچھا نہیں ہے بحران پیدا کیا گیا ہے رئیل اسٹیٹ کے کاروبار کو اندھے کنویں میں دھکیل دیا گیا ہے مل جل کر حل کرنا ہے اس کے لیے ضروری ہے کہ الخدمت گروپ کو موقع دیا جائے اور سارے پینل کو کامیاب کرایا جائے ،احباب کو آج پہرہ دینا ہو گا 8بجے پونگ بوتھ پر پہنچنا ضروری ہے۔

میاں طلعت احمد

مزید :

صفحہ آخر -