عدالت کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہمی پر پابندی کا عندیہ

عدالت کا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہمی پر پابندی کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس علی اکبر قریشی نے ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم کرنے پر پابندی کے لئے عدالتی حکم جاری کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے درخواست گزاروں سے کہا کہ اس بابت 17دسمبر کو تحریری حکم نامہ جاری کردیاجائے گا۔ نئی موٹرسائیکلوں کے ساتھ ہیلمٹ فراہم کرنے اور دیگر حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کی درخواست کی سماعت کے دوران ان کے وکیل اظہر صدیق نے موقف اختیار کیا کہ ہیلمٹ پر پابندی کے قانون پر پوری طرح عمل نہیں ہورہا۔ضلعی انتظامیہ نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول فراہم نہ کرنے کی ہدایت کررکھی ہے جس پر عملنہیں ہورہا۔اس پر عمل درآمد کے لئے عدالتی حکم نامہ جاری کیا جائے۔
ہیلمٹ پابندی

مزید :

علاقائی -