ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری

ہائیکورٹ، آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر مقدمات کی سماعت کا روسٹر جاری

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ میں آئندہ ہفتے پرنسپل سیٹ پر 12ڈویژن اور 33 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے ،اس بابت روسٹر جاری کردیاگیاہے ،جس کے مطابق ڈویژن بنچ نمبرایک میں چیف جسٹس اورجسٹس ساجد محمود سیٹھی ،ڈویژن بنچ نمبر دو میں جسٹس سیدمظاہرعلی اکبرنقوی اورجسٹس محمد وحید خان ،ڈویژن بنچ نمبر تین جسٹس محمد فرخ عرفان خان اور جسٹس رسال حسن سید،ڈویژن بنچ نمبر چار جسٹس امین الدین خان اور جسٹس علی باقر نجفی ، ڈویژن بنچ نمبر پانچ جسٹس عائشہ اے ملک اور جسٹس جواد حسن ،ڈویژن بنچ نمبر چھ جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسعود عابد نقوی ،ڈویژن بنچ نمبرسات جسٹس محمد طارق عباسی اور جسٹس مرزا وقاص رؤف ،ڈوہژن بنچ نمبر آٹھ جسٹس شمس محمود مرزا اور جسٹس شاہد کریم ،ڈویژن بنچ نمبر نو میں جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس محمد سرفراز ڈوگر ، ڈویژن بنچ نمبر دس جسٹس شاہدجمیل خان اورجسٹس عاصم حفیظ ،ڈویژن بنچ نمبر گیارہ جسٹس قاضی محمد امین احمد اور جسٹس چودھری مشتاق احمد جبکہ ڈویژن بنچ نمبر بارہ جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل ہوگا۔یہ تمام جج صاحبان سنگل بنچ کے طور پر بھی کام کریں گے ،ان کے علاوہ بنچ جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا بھی آئندہ ہفتے سے پرنسپل سیٹ پر کام کریں گے ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس محمد انوارالحق 17دسمبر کو ایک روز کے لئے بہاولپور میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

روسٹر

مزید :

علاقائی -