توہین عدالت کی درخواست پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو نوٹس
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس شاہد کریم نے حیات مسیح اور دیگر تین افراد کی توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
،درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مدت ملازمت پوری ہونے پر درخواست گزار ریٹائرڈ ہوئے،عدالت نے پینشن اور واجبات کی ادائیگی کے لئے درخواست میئرلاہور کو بھجوا ئی تھی ،عدالتی حکم کے باوجود درخواست پر فیصلہ نہیں کیاگیا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے ،میئر لاہو رکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔