توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

توہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ملازمت پر بحال نہ کرنے کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھرکونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔جسٹس علی باقر نجفی نے پتھالوجسٹ ڈاکٹر انتظار الحسن کی درخواست پر سماعت کی ۔

،درخواست گزار کی طرف سے موقف اختیار کیاگیا کہ اسے مس کنڈکٹ کے الزامات لگا کر نوکری سے نکال دیا گیا، عدالت نے بحالی کی درخواست دادرسی کے لئے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا ئی ،چیف سیکرٹری پنجاب نے درخواست پر تاحال کوئی کارروائی نہیں کی، عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے ،چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -