باریاں لینے والوں کا دور آج ختم،تبدیلی کو ووٹ دیں،میجر وسیم انور چودھری

باریاں لینے والوں کا دور آج ختم،تبدیلی کو ووٹ دیں،میجر وسیم انور چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) میجر وسیم انور چودھری نے ڈی ایچ اے رئیلیٹرز گروپ کی آج کامیابی کی پیشن گوئی کر دی آج کا دن تبدیلی اور نوجوانوں کو لانے کا دن ہے آج سے بار یاں لینے والوں کے دور کا اختتام ہو رہا ہے ڈی ایچ اے اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن لاہور کے سابق صدر میجر وسیم انور چودھری نے اپنے بیان میں کہا ہے آج شام کے نتائج پہلے جاری کر رہا ہوں کیونکہ ہمارے آخری انتخابی جلسے میں 300رجسٹرڈ ڈیلر نے شرکت کرکے ہماری کامیابی کا اعلان کیا تھا انہوں نے کہا آج کے انتخابی معرکے میں پروفیشنل گروپ 85الخدمت گروپ 175اور ابوبکربھٹی گروپ 268ووٹ لے گا۔ میجر وسیم انور نے تمام دوستوں کو گھروں سے نکل کر تبدیلی کوو وٹ دینے کی درخواست کی ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -