عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پولیس پنجاب سے جواب طلب

عدالتی حکم عدولی پر آئی جی پولیس پنجاب سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود ہربنس پورہ میں قبضے ختم نہ کرانے پر دائرتوہین عدالت کی درخواست پر آئی جی پولیس پنجاب امجد جاوید سلیمی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔

جسٹس شاہد وحید نے ہربنس پورہ کے لطیف نیئر کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کا موقف ہے کہ ہربنس پورہ میں لوگوں نے پولیس کی سرپرستی میں سرکاری اراضی پر قبضے کر رکھے ہیں، عدالت نے قبضے ختم کروانے کی درخواست آئی جی پنجاب پولیس کو بھجوا ئی تھی ،آئی جی پنجاب نے ابھی تک درخواست پر کوئی کارروائی نہیں کی ہے،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت ہے ،عدالت سے استدعاہے کہ آئی جی پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

علاقائی -