توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے سے جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے۔
عدالت میں سوڈیوال کے رہائشی درخواست گزارریاض احمد نے موقف اختیار کیا کہ اس نے گھر تعمیر شروع کی تو ایل ڈی اے حکام نے معاملات میں مداخلت شروع کر دی،تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد گھر کی تعمیر شروع کی گئی ،عدالت نے درخواست دادرسی کے لئے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھجوا ئی تھی عدالتی حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیاجوتوہین عدالت ہے ،ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔