سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کا نیا نام’’انڈے والا‘‘ رکھ دیا

سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کا نیا نام’’انڈے والا‘‘ رکھ دیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کا نام بدل کر ’انڈے والا‘ رکھ دیا ہے۔کراچی میں گیس کی فراہمی کی بندش کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے احتجاج کے دوران وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا اگر دوبارہ گیس کی بندش کی گئی تو سوئی سدرن کے دفتر کے باہر احتجاج کریں گے۔وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعید غنی کا کہنا تھا جاہل لوگ کہتے ہیں اٹھارہویں تر میم نقصان پہنچا رہی ہے۔ ایسے بیانات سے ان لوگوں کا چھوٹے صوبوں کے خلاف چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے، ہم ایسے لوگوں کو ملک کی تقد یر سے کھیلنے نہیں دیں گے۔سعید غنی نے احتجاجی جلسے کے دوران کہا کہ عمران خان سب کے نام رکھتے ہیں تو ہم نے ان کا نام ’وزیراعظم عمران خان انڈے والا‘ رکھا ہے۔وزیر بلدیات سندھ نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف نعرے بھی لگوائے۔

نیا نام

مزید :

صفحہ آخر -