اپوزیشن کی بات ڈیڈلاک خاتمہ کیلئے مانی ،اب قانون سازی میں ساتھ دے

اپوزیشن کی بات ڈیڈلاک خاتمہ کیلئے مانی ،اب قانون سازی میں ساتھ دے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے پی ٹی آئی نے بہتر ورکنگ ریلشن شپ اور اسمبلی میں قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھانے کیلئے ہی شہباز شریف کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا اب اپوزیشن کا فرض بنتا ہے وہ حکومت پر بے جا تنقید کی بجائے ملکر قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھائے اور مفاد عامہ سے متعلق امور کی انجام دہی کیلئے حکومت کا بھرپو ر ساتھ دے ۔ اب بھی پی ٹی آئی کا بنیادی طور پر وہی موقف ہے ایک سگے بڑے بھائی کا سگا چھوٹا بھائی کیسے آزادانہ احتساب کر سکتا ہے لیکن اب ایک سب کمیٹی اس کو دیکھے گی جو اچھی بات ہے ہم چاہتے ہیں شفافیت ہو اسی لئے ہم کسی اور کو بنانا چاہتے تھے لیکن اپوزیشن کی بات کو مان لیا تاکہ ڈیڈ لاک کا خاتمہ ہو سکے۔

مزید :

صفحہ آخر -