کام کی بات پی ٹی آئی کی سمجھ میں ہمیشہ دیر سے آنا ہی تلخ حقیقت ہے

کام کی بات پی ٹی آئی کی سمجھ میں ہمیشہ دیر سے آنا ہی تلخ حقیقت ہے

  

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سینٹر سعید غنی نے کہا ہے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اسمبلی کے ابتدائی اجلاس میں ہی وا ضح طور پر کہہ دیا تھا اپوزیشن لیڈر کو ہی پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی کا چیئرمین بننا چاہئے اب حکومت نے ایسا کردیا ہے جو اچھی بات ہے حکومت اگر ضد اور ہٹ دھرمی کی سیاست کو چھوڑے گی تواس میں اس کا اپنا ہی فائدہ ہے ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے ۔انہوں نے کہا جب اسمبلی کی یہ روایت چلی آرہی ہے کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین پی اے سی بنے گا تواس پر پی ٹی آئی نے بلاوجہ کا اعتراض لگا کر وقت ضائع کیا ،یہ ا یشو تو بہت پہلے ہی حل ہو جانا چاہئے تھا لیکن یہ تلخ حقیقت ہے کام کی بات ہمیشہ دیر سے ہی پی ٹی آئی کو سمجھ میں آتی ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -