سیشن عدالت ، بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ کے قتل کیس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت میں بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ کے قتل کیس کی ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت ہوئی ،عدالت میں گزشتہ روز ایک سرکاری گواہ نے اپنا بیان قلمبد کرا یا،جس کے بعد عدالت نے سماعت آج 15دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے دیگر گواہان کو طلب کر لیاہے۔ایڈیشنل سیشن جج محمد معین کھوکھرنے بھارتی دہشت گرد سربجیت سنگھ قتل کیس کی سماعت کی۔