ہم اسمبلی میں بہتر ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں رکاوٹ ہمیشہ حکومت بنی

ہم اسمبلی میں بہتر ورکنگ ریلیشن شپ چاہتے ہیں رکاوٹ ہمیشہ حکومت بنی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے چیئرمین راجہ ظفر الحق نے کہا ہے اگر پہلے ہی دن پی ٹی آئی اسمبلی کی روایت کو سامنے رکھتے ہوئے اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا بطور چیئرمین پی اے سی تقرر کردیتی تو اس ایشو نے اتنی طوالت اختیار نہیں کرنی تھی لیکن پی ٹی آئی ہر ایشو کو لیکر اپنی اناء کا مسئلہء بنا لیتی ہے ۔ایشو آف دی ڈے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہماری تو کوشش ہے اسمبلی کے اندر بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم ہو سکے لیکن خود حکومتی وزراء کوئی نہ کوئی ایسا بیان دیتے ہیں جس کیو جہ سے اسمبلی کا ماحول خراب ہو جاتا ہے اصل میں پی ٹی آئی کو ا بھی بھی یہ بات سمجھ میں نہیں آرہی ہے کہ وہ کنٹینر پر نہیں بلکہ حکومت میں ہے اور حکومت والوں کو لچک والا رویہ رکھنا ہوتا ہے۔
راجہ ظفر الحق

مزید :

صفحہ آخر -