بہتر ورکنگ ریلیشن کا انحصار حکومتی روئیے پر ،پہلے بات مان لیتی تو یوٹرن نہ لینا پڑتا

بہتر ورکنگ ریلیشن کا انحصار حکومتی روئیے پر ،پہلے بات مان لیتی تو یوٹرن نہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اے این پی کے مرکزی رہنما زاہد خان نے کہا ہے ہم نے تو پہلے بھی حکومت کو مشورہ دیا تھا وہ اپوزیشن لیڈر کا بطور چیئرمین پی اے سی فوری طور پر تقرر کردے لیکن ہر اچھی بات پی ٹی آئی کو دیر سے ہی سمجھ میں آتی ہے اگر پی ٹی آئی پہلے دن ہی ان کا تقرر کردیتی تو آج اسے یو ٹرن نہ لینا پڑتا ۔وہ ایشو آف دی ڈے میں بات کررہے تھے ،انہوں نے کہا اپوزیشن نے تو ہمیشہ بہتر ورکنگ کی کوشش کی ہے لیکن میڈیا اور اس کی پریس گیلری اس بات کی گواہ ہے ہر اجلاس میں حکومتی وزراء میں سے کوئی نہ کوئی اجلاس کے ماحول کو خود خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے بہتر ورکنگ ریلشن شپ کا انحصار حکومت کے اپنے روئیے پر ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -