بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیس، فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کیس، فریقین کے وکلاء حتمی بحث کیلئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہورہائی کورٹ کے جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی کے لئے دائر درخواست پرفریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا۔گزشتہ روز سینما ایسوسی ایشین کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ بھارتی فلموں کی نمائش سے سینما کی صنعت بحال ہوئی ہے،درخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ غیر قانونی طور پر بھارتی فلموں کو پاکستان میں دکھایا جا رہا ہے،ایک فلم سے حاصل شدہ 95 فیصد سرمایہ بیرون ملک منتقل ہوجاتا ہے۔فلم ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 35ایم ایم پرانی ریل والی بھارتی فلموں پر پابندی عائد ہے جبکہ سی ڈی یا یو ایس بی پر درآمد کی جانیوالی بھارتی فلموں پر پابندی عائد نہیں، بھارتی فلموں کی درآمد سے سینما انڈسٹری بحال ہوگئی ہے۔عدالت نے فریقین کے وکلا ء کو حتمی بحث کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت 18دسمبر تک ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -