عمران خان کے بعد مخالفین بھی مراد سعید کی ذہانت کے معترف

عمران خان کے بعد مخالفین بھی مراد سعید کی ذہانت کے معترف

  

اسلام آباد (وائس آف ایشیا )سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا ہے مراد سعید نوجوان سیاستدان اور بہت ذہین آدمی ہیں۔میں نے مراد سعید کی جو باتیں سنی ہیں اس سے مجھے ان کا جذبہ بھی اچھا لگا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں تجربہ بڑی چیز ہے۔زندگی میں آپ جو چیز تجربے سے سیکھتے ہیں وہ ویسے نہیں سیکھتے۔مراد سعید نے اسمبلی کے فلور پر اتنا بڑا دعویٰ کر دیا کہ مجھ سے 7لوگ این آر او مانگ رہے ہیں اور اب اپوزیشن بھی ان سے سوال کر رہی ہیں۔اگر ان کے پاس واقعی معلومات ہیں تو پھر ان پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ این آر او مانگنے والوں کے نام بتائیں، انہیں یہ ثابت کرنا پڑے گااور جن لوگوں پر الزام عائد کیا جائے انہیں بھی اسمبلی میں صفائی پیش کرنے کا موقع دینا چاہیے ۔

مخالفین معترف

مزید :

صفحہ آخر -