مجھے میرے لندن فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اسحا ق ڈار

مجھے میرے لندن فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اسحا ق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (وائس آف ایشیا ) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے مجھے میرے فلیٹ کا ایڈریس بتایا جائے، اگر فلیٹ خود خرید کربھی میرے نام کروایا ہے توبھی ایڈریس بتائیں تاکہ میں کرائے کی بجائے اس میں جاکر رہنا شروع کردوں، سوات کے غریبوں، مسکین اور کڈنی کے مریضوں کو 5کروڑ ،سیلاب زدگان کیلئے 2کروڑ اور ہجویری ٹرسٹ کوچندہ دیا۔اسی طرح پانچ ہزارلوگوں کو سالانہ راشن اور تعلیم ملتی ہے توان کو کیا مسئلہ ہے؟ اپنی حلال کی کمائی سے یہ سب کررہا ہو ں ۔گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں انکا مزید کہنا تھا آپ کو کسی سے پیسا مانگنے کی ضرورت نہیں تو پیسا مانگنا بند کریں۔ مجھے حساب دیں آپ نے 5ارب ڈالر کہاں خرچ کردیا ہے؟ احتساب ہونا چاہیے لیکن اصول کیساتھ۔ یہ نہیں کہ جے آئی ٹی سوا تین صفحات لکھ دے اسحاق ڈار نے پاکستان میں ٹیکس نہیں دیا اور اس پر ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ دیدیں۔
اسحاق ڈار

مزید :

صفحہ آخر -