ڈالر کی قدر میں ہوشربا اضافہ عوام سڑکوں پر نکلے تو خانہ جنگی کی صورتحال ہو سکتی ہے،رحمن ملک
اسلام آباد(آ ئی این پی) پیپلز پارٹی کے رہنماء سینیٹر رحمن ملک نے کہا ہے کہ حکومت نے ڈالر کی بڑھتی قیمت پر بروقت اقدامات نہ کیے تو عوام سڑکوں پر نکل سکتے ہیں اورر ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال ہو سکتی ہے۔پارلیمینٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی تو مہنگائی میں اضافہ ہوگا اور غریب عوام کی زندگی مزید مشکل ہو جائے گی۔سینیٹر رحمان ملک نے مزید کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے پر حکومت کو فوری ایکشن لینا چاہیے اور ضروری اقدامات کرنے چاہئیں تاکہ روپے کی قدر کو مستحکم کیا جائے۔