سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس،ایک دو روز تک جے آئی ٹی نہ بنی تو گواہ پر جرح کرینگے، وکیل منہاج القرآن
لاہور(نامہ نگار)انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج اعجاز حسن اعوان نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کی سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کردی ،عدالت میں ادارہ منہاج القران کے وکیل مخدوم مجید شاہ نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر اس کیس میں جے آئی ٹی بن رہی ہے ،اس کا انتظارہے۔