چیف جسٹس پاکستان آج لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس پاکستان آج لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کرینگے

  

لاہور ( وائس آف ایشیا) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار آج (ہفتہ ) کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کریں گے۔چیف جسٹس ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل خصوصی بنچ مختلف کیسز کی سماعت کرے گا۔اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی جس کے مطا بق سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق ،پرائیویٹ ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان اور مہنگے علاج سے متعلق ،ڈی جی ایل ڈی اے کی ایل ڈی اے سٹی سے متعلق درخواست ،خواجہ آصف کے جامشورو جوائنٹ وینچر سے متعلق کیس کی سماعت اور قانون گو ،تحصیلداروں اور پٹواریوں سے متعلق کیس سماعت کیلئے مقرر کیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور

مزید :

صفحہ آخر -