افغانستان میں قیام امن ، اسلام آباد ، بیجنگ اور بابل کے مابین سہ فریقی مذاکرات آج ہونگے

افغانستان میں قیام امن ، اسلام آباد ، بیجنگ اور بابل کے مابین سہ فریقی ...

  

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان وزرائے خارجہ کی سطح پر سہ فریقی مذاکرات آج کابل میں ہوں گے ،جن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی شرکت کیلئے وہ کابل پہنچ گئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی افغان صدر اشرف غنی سے بھی ملاقات کریں گے۔ مذاکرات کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن کا حل تلاش کرنا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کابل میں ہوں گے، پاکستانی وفد میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سمیت سیاسی اور سول وعسکری حکام شامل ہوں گے، اس حوا لے سے سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کابل میں آج ہونیوالے مذاکرات میں3ادوار ہوں گے۔پہلے دور میں افغانستان کی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوگی، افغان طالبان سے مفاہمتی عمل پر بھی بات چیت کی جائے گی، اس کے علاوہ مذاکرات کے دوسرے دور میں فریقین کے درمیان خطے میں تعاون پر بات چیت ہوگی جبکہ تیسرے دور میں سکیورٹی تعاون پر گفتگو کی جائے گی۔ افغانستان آنیوالے مختلف ممالک کے تمام وزرائے خارجہ کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات بھی ہوگی، اس کے علاوہ شاہ محمود قریشی کی اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات متوقع ہے۔سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے سہ فریقی مذاکرات میں افغان سر زمین دہشت گردی میں استعمال کئے جانیکامعاملہ بھی اٹھا ئے جانے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ یہ بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پاکستان اس موقع پر چین کے قونصل خانے پر حملے کا معاملہ بھی اٹھائے گا، چینی قونصلیٹ حملے میں این ڈی ایس اور را کے مبینہ طور پر ملوث ہونے پر غور کیا جائے گا۔

مذاکرات

مزید :

صفحہ اول -