تربت ، بارودی سرنگ دھماکہ ، 6اہلکار شہید ، فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشت گرد ہلاک

تربت ، بارودی سرنگ دھماکہ ، 6اہلکار شہید ، فائرنگ کے تبادلہ میں 4دہشت گرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


تربت ،راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر ) سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع تربت کے علاقے بلیدہ میں خفیہ اطلاعات پر آ پریشن کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ سکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے 6 اہلکار شہید ہو گئے ۔ جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے تربت کے علاقے بلیدہ میں آپریشن کیا ۔ فورسز کی گا ڑ ی دہشتگردوں کی نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے پھٹنے سے 6 سکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے ۔دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد مارے گئے ۔ یہ آپریشن خفیہ اطلا عات پر کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے اہلکاروں میں نائب صوبیدار گل شہادت اور سپاہی انور کا تعلق کرک، نائیک لال خان کا تعلق لکی مروت ، نائیک سجاد کا تعلق لودھراں ،نائیک نواز کا تعلق تونسہ شریف ، سپاہی سجاد کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔

مزید :

صفحہ اول -