سدھو کو پاکستان سے حنوط پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑ گیا

سدھو کو پاکستان سے حنوط پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑ گیا

  

نئی دہلی( آ ئی این پی)بھارت کے سابق کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو دورہ پاکستان کے بعدمسلسل انتہاپسندوں کے نشانے پرہیں ، پا کستان سے تحفے میں ملا حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانے پرسدھو کیخلاف شکایت درج کرا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہاپسندی تمام حدیں پارکرگئی، جاسوس کبوترکے بعداب حنوط شدہ پرندہ بھی انتہاپسندوں کے لئے مسئلہ بن گیا، دورہ پاکستان کے بعدسے مسلسل پاکستان دشمنوں کے تعصب کا سامنا کرتے نوجوت سنگھ سدھوکو پا کستان سے حنوط شدہ پرندہ بھارت لے جانا مہنگا پڑگیا۔حنوط شدہ پرندہ سدھوکوپاکستان میں ایک صحا فی کی جا نب سے تحفے کے طورپردیا گیا تھا،جس کے خلاف شہری نے شکایت درج کرادی ہے ، شکایت میں سدھوکا حنوط شدہ پرندہ رکھنے کو وائلڈ لائف ایکٹ کی خلاف ورزی قراردیا گیا ہے۔خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں کہ سدھوکونشانہ بنایا گیا ہو، اس سے قبل ایک انتہاپسند ہندوتنظیم نوجوت سنگھ سدھو کا سرلانے والے کو ایک کروڑ انعام دینے کا اعلان کرچکی ہے۔

حنوط پرندہ

مزید :

صفحہ اول -