برکی، شاد باغ،مختلف حادثات، 2افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

برکی، شاد باغ،مختلف حادثات، 2افراد شدید زخمی، ہسپتال منتقل

  

لاہو ر(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں برکی اور شاد باغ کے علاقوں میں مختلف حادثات میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے، جنہیں مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق برکی روڈ دوگیج چونگی گول چکر کے قریب تیز رفتار ون وے آنے والے موٹر سائیکل سوار کی درست سمت سے آنے والے موٹر سائیکل سوار سے ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔جبکہ دوسرے واقعہ میں شادباغ حاجی پارک رنگ روڈ کے قریب تیز رفتار کار کی ٹکر سے 60سالہ نذیر نامی بزرگ موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا ۔دونوں زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا،جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

مزید :

علاقائی -