چیئر مین پی اے سی بنانے کے حکومتی اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہو گی : شہباز شریف

چیئر مین پی اے سی بنانے کے حکومتی اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہو گی : شہباز شریف

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر ) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے، چیئرمین پبلک اکا ؤ نٹس کمیٹی بننے کے حکومتی اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔جمعہ کو پارلیمنٹ آمد پر صحافی نے شہبازشریف سے سوال کیا کہ حکومت آپ کوچیئرمین بنانے پررضامندہوگئی،کون پیچھے ہٹا؟اس پر صحافی کوانہوں نے جواب دیا کہ اس میں کسی کے آگے بڑھنے یاپیچھے ہٹنے کی بات نہیں،حکومت کے اس اقدام سے پارلیمنٹ مضبوط ہوگی۔شہباز شریف نے کہا کہ یہ پارلیمانی روایات ہیں کہ اپوزیشن لیڈر ہی چیئرمین ہوتا ہے۔ ان سے مزید سوال کیا گیا کہ کیااس اقدام سے ایوان کاماحول بہترہوگا؟شہبازشریف نے ایوان کا ماحول بہترکرنے سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریزکیا۔

شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -