نوازشریف کو نااہل کرنے کی بنیاد کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ حارث

نوازشریف کو نااہل کرنے کی بنیاد کا عدالت سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ حارث

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف فلیگ شپ ریفرنسز کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ صادق اور امین والے معاملے پر بات کرنا چاہتا ہوں کیونکہ جس بنیاد پر نواز شریف کو نااہل کیا اس کا عدالت سے تعلق نہیں ، سپریم کورٹ نے نااہل کیا اور کرمنل کارروائی کا حکم دیا۔خواجہ حارث نے کہا کہ 12اپریل 2001کو فلیگ شپ کمپنی قائم ہوئی، شواہد میں ایسی کوئی چیز نہیں آئی کہ نواز شریف کا تعلق فلیگ شپ کمپنی میں ملازمت سے زیادہ ہو، صرف تفتیشی افسر نے کہا کہ نواز شریف کمپنی کہ مالک تھے،بے نامی دار، جے آئی ٹی اور ایم ایل اے سے متعلق ہمارے دلائل وہی رہیں گے،عدالت العزیزیہ ریفرنس میں ان نکات پر دئیے گئے دلائل کو فلیگ شپ ریفرنس کا حصہ بنا لے۔سماعت کے دوران حسن نواز کی برطانیہ میں جائیداد سے متعلق نئی دستاویزات پیش کی گئیں۔ خواجہ حارث نے 3 کمپنیوں کی دستاویزات عدالت کو دکھائیں۔ نواز شریف نے دستاویزات کے لیے برطانوی لینڈ رجسٹری کو درخواست دی تھی۔خواجہ حارث نے کہا کہ حسن نواز کا کاروبار ہی یہ تھا جائیداد خریدنا اور فروخت کرنا۔ عدالت نے ریفرنسز کی مزید سماعت سوموار تک ملتوی کردی۔
خواجہ حارث

مزید :

صفحہ اول -