مجھے کرسمس سے قبل رہائی دلائی جائے، منشیات کیس میں ملوث غیر ملکی ملزمہ کی وزیر اعظم سے اپیل
لاہور(نامہ نگار)سیشن عدالت نے منشیات سمگلنگ کیس میں ملوث غیرملکی ماڈل ملزمہ ٹریزا ہلسکووا کے کیس کی سماعت آج 15دسمبر تک ملتوی کردی۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر غیر ملکی ماڈل نے عمران خان سے اپیل کر تے ہوئے کہا کہ عدالتی سسٹم خراب ہے عمران خان تبدیلی لائے گا، میری مدد کی جائے مجھے کرسمس سے پہلی رہائی دلائی جائے۔