نیب نے رانا ثناء اور رانا مبشر کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک+آئی این پی)قومی احتساب بیورو نے پنجاب کے سابق وزیر قانون اور (ن) لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ، لیگی رکن قومی اسمبلی رانا مبشر اقبال کے خلاف جانچ پڑتال شروع کردی،ترجمان نیب کے مطابق رکن قومی اسمبلی رانا ثناء پر فیصل آباد میں انڈرپاس کا نقشہ تبدیل کرانے کا الزام ہے، ان پر نقشہ تبدیل کرکے من پسند افراد کو فائدہ پہنچانے کا الزام ہے۔ رانا ثناء کے خلاف نیب میں درخواست دائر ہونے پر جانچ پڑتال کا آغاز کیا گیا، نیب نے بیوہ خاتون کی درخواست پر لیگی ایم این اے کے خلاف تحقیقات شروع کیں، اراضی پر مبینہ قبضہ پر بیوہ خاتون نے مبشر اقبال کے خلاف درخواست دی تھی، خاتون درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ رانا مبشر نے میری اراضی پر قبضہ کر رکھا ہے، نیب لاہور نے بیوہ خاتون کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مریم اورنگزیب کے خلاف ایک شکایت کنندہ کی شکایت پر جانچ پڑتال کی جائے گی۔
تحقیقات