میرانشاہ میں پہلی اے ٹی ایم نصب

میرانشاہ میں پہلی اے ٹی ایم نصب

  

میرانشاہ(آئی این پی ) نیشنل بینک آف پاکستان نے شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن میرانشاہ میں اے ٹی ایم نصب کر دی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل بینک آف پاکستان کی جانب سے پہلی اے ٹی ایم میرانشاہ بازار میں نصب کردی گئی جس پر شہریوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا ۔نیشنل بینک حکام نے کہا ہے کہ ضلع کے دوسرے شہروں میں بھی صارفین کی سہولت کیلئے اے ٹی ایم نصب کی جائیں گی۔

میرانشاہ / اے ٹی ایم

مزید :

صفحہ اول -